اسرائیل نے عراد میں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کر دیں

news-banner

دنیا - 22 مارچ 2026

اسرائیلی ایئر فورس نے جنوبی عراد میں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دفاعی نظام کی دو کوششیں ناکام رہیں جس کے بعد میزائل شہر میں براہِ راست آ کر گرا، اور یہ ناکامی سکیورٹی سسٹم کے لیے تشویش کا باعث بنی ہے۔

 

مزید برآں، ممکنہ حملوں کے پیش نظر اسرائیل کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں تمام آن گراؤنڈ تعلیمی کلاسز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

 

 حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں اور طلبہ کی حفاظت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔