دنیا - 22 مارچ 2026
پی ایس ایل کے میچز بغیر شائقین کے ہوں گے، افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی: محسن نقوی
کھیل - 22 مارچ 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 26 مارچ سے شروع ہوگی، تاہم تمام میچز بغیر شائقین کے ہوں گے اور افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہمارا انٹرنیشنل برانڈ ہے، وزیراعظم اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد خطے کی موجودہ صورت حال بہتر ہونے تک کراؤڈ کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس بار لیگ کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کی میزبانی واپس لینے پر شائقین سے معذرت خواہ ہیں اور ٹکٹس کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی آج رات سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گے، نیا شیڈول جاری کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی موومنٹ کم ہو، جبکہ لیگ چھوڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ فرنچائزز کے ساتھ مشاورت بھی کی گئی ہے، اور فرنچائزز کے گیٹ منی کے نقصان کو پی سی بی پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لیگ ملتوی کرتے تو پورے سال پی ایس ایل ممکن نہ ہوتی، اور اس مرتبہ ریکارڈ ویورشپ متوقع ہے۔
دیکھیں

