Pakistan
عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کیخلاف کارروائی، 17 گرفتار
عید کے روز پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدگان میں 14 پتنگ باز اور 3 پتنگ فروش شامل ہیں۔
پتنگ بازوں کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جبکہ ان سے 200 سے زائد پتنگیں اور 30 سے زائد کیمیکل ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا۔