تازہ ترین - 22 مارچ 2026
50 سال سے کم عمر افراد میں آنتوں کا کینسر کینسر سے اموات کی بڑی وجہ بن گیا
تازہ ترین - 22 مارچ 2026
نئے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ آنتوں کا کینسر (کولوریکٹل کینسر) اب 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے ہونے والی اموات کی اہم وجہ بن چکا ہے۔
امریکن کینسر سوسائٹی (ACS) کی حالیہ تحقیق کے مطابق 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں یہ بیماری غیر معمولی حد تک مہلک ثابت ہو رہی ہے۔
ہر سال تقریباً 3 فیصد نوجوان بالغ افراد میں اس کینسر کی تشخیص میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ 2026 میں امریکا میں متوقع نئے کیسز 158,850 اور اموات 55,230 ہو سکتی ہیں۔
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی 50 سال سے کم عمر افراد میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز بڑھ رہے ہیں، جس سے عالمی سطح پر خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری اب صرف عمر رسیدہ افراد کی نہیں رہی۔
اس اضافے کی ممکنہ وجوہات میں زیادہ چکنائی اور کم فائبر والی غذا، قبض، پروسیسڈ گوشت، ماحولیاتی آلودگی اور زرعی ادویات شامل ہیں، جو ریکٹم میں فضلے کے ذریعے خلیوں کے ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
ماہرین صحت احتیاطی تدابیر کی سفارش کرتے ہیں، جیسے پودوں اور فائبر سے بھرپور غذا، صحت مند وزن برقرار رکھنا، جسمانی طور پر فعال رہنا، تمباکو نوشی سے پرہیز، الکحل کا استعمال ترک کرنا اور ذہنی دباؤ کو کم کرنا۔
دیکھیں

