اپنی جغرافیائی سرحدوں کے مکمل تحفظ کا عزم: اسحاق ڈار کا یوم پاکستان پر پیغام

news-banner

پاکستان - 23 مارچ 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

 

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے اور قائداعظم کا خواب ایک عظیم اور مستحکم ریاست کا قیام تھا۔

 

انہوں نے ملک کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ کفایت شعاری پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 

یہ پیغام اس موقع پر آیا ہے جب ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔