پاکستان - 23 مارچ 2026
پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس مکمل، بینائی تسلی بخش قرار
تازہ ترین - 23 مارچ 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تیسرا آنکھ کا پروسیس پمز ہسپتال میں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ نے ان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
پمز انتظامیہ کے مطابق، عمران خان کو ان کی رضامندی سے ہسپتال لایا گیا اور انہیں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن دیا گیا۔
آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور طبی پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔
انجیکشن کے بعد عمران خان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا، اور میڈیکل بورڈ نے ان کی بینائی کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا۔
دیکھیں

