کھیل - 24 مارچ 2026
ایرانی قوم حملہ آوروں کی عبرت ناک سزا چاہتی ہے، سپیکر باقر قالیباف
دنیا - 24 مارچ 2026
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکا سے بات چیت کی خبروں کو فیک نیوز قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں قالیباف نے واضح کیا کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور فیک نیوز کا مقصد اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں قیمتیں کم کرنا اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل پھینسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم جارح ممالک کی مکمل اور عبرت ناک سزا چاہتی ہے، اور یہ ہدف حاصل ہونے تک تمام اہلکار اپنے لیڈر اور قوم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
دیکھیں

