عید کی چھٹیوں کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 57 ہزار کی حد پار

news-banner

کاروبار - 24 مارچ 2026

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

 

عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 157,442 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 152,740 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان رہا،

 

 جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.7 فیصد، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4 فیصد، ہانگ کانگ کے ہانگ سنگ انڈیکس میں 1.5 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔