دنیا - 26 مارچ 2026
بنگلا دیش: مسافروں سے بھری بس دریا میں گرنے سے 24 ہلاک
دنیا - 26 مارچ 2026
ڈھاکہ: بنگلا دیش کے ضلع راج باری میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا کہ دوران کارروائی بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں گر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد ریسکیو کے بعد دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
دیکھیں

