دنیا - 26 مارچ 2026
پاسدارانِ انقلاب کا ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت دو امریکی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ
دنیا - 26 مارچ 2026
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت دو امریکی جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ان طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جبکہ امریکی میڈیا میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران کم از کم 16 طیاروں کو نقصان پہنچنے کی رپورٹس بھی سامنے آ چکی ہیں۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھولنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق اگر ایران پر حملے جاری رہے تو اس اہم آبی گزرگاہ میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جو بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے۔
دیکھیں

