دنیا - 27 مارچ 2026
ایرانی حملوں کے بعد خطے میں امریکی اڈے ناقابل رہائش، فوجی ہوٹلوں میں منتقل
دنیا - 27 مارچ 2026
نیو یارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فوجیوں کو خطے بھر میں ہوٹلوں اور دفتری عمارتوں میں منتقل ہونا پڑا۔
اخبار کے مطابق زمینی فوج کا بڑا حصہ اب ریموٹ انداز میں جنگ لڑ رہا ہے جبکہ صرف لڑاکا طیاروں کے پائلٹس اور دیکھ بھال کرنے والا عملہ فوجی اڈوں پر موجود ہے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کے نئے مقامات کی اطلاع دیں تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔
خطے میں امریکی فوج کے 13 فوجی اڈوں میں سے زیادہ تر اب قابلِ رہائش نہیں ہیں، جبکہ کویت کے اڈوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
پورٹ شویبہ میں ایرانی حملے میں ایک امریکی ٹیکٹیکل آپریشنز سینٹر تباہ ہوا، جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔
ایرانی میزائل اور ڈرونز نے قطر، بحرین اور سعودی عرب میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا، جس سے ریڈار سسٹمز، مواصلاتی آلات اور ری فیولنگ ٹینکرز کو نقصان پہنچا۔
عراق میں ایران نواز ملیشیا نے اربیل کے ایک پرتعیش ہوٹل پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا۔
تسنیم نیوز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس ونگ نے عوام سے کہا کہ امریکیوں کی شناخت کریں اور انہیں ہوٹلوں میں پناہ نہ دیں۔
یہ اسلامی فریضہ ہے کہ امریکی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی درست نشاندہی کی جائے اور معلومات سوشل میڈیا ایپ ٹیلیگرام کے ذریعے فراہم کی جائیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس میں کمانڈ سینٹرز پر مضبوط چھتیں موجود نہیں تھیں، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
ری فیولنگ ٹینکرز کو بھی جنگ میں جلدبازی میں بھیجا گیا، جس سے رواں ماہ دو KC-135 طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔
دیکھیں

