امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے، نمائندگان کی ملاقات پاکستان میں ممکن: جرمن وزیر خارجہ

news-banner

دنیا - 27 مارچ 2026

 جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول کا کہنا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست ملاقات کی تیاری کی گئی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے نمائندگان کی ملاقات جلد متوقع ہے اور یہ ملاقات بظاہر پاکستان میں ہو سکتی ہے۔