لبنان میں شہری زندگی تباہ، دنیا اسرائیلی دھمکیوں پر خاموش نہ رہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

news-banner

دنیا - 27 مارچ 2026

لندن: عالمی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں شہری زندگی شدید متاثر ہو چکی ہے اور دنیا کو اسرائیلی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

 

اپنے بیان میں تنظیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے جنوبی لبنان میں پلوں اور گھروں کی تباہی کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

 یہ بیان غزہ میں کی گئی کارروائیوں کو بنیاد بنا کر دیا گیا اور اس کا مقصد لبنانی عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جنوبی لبنان میں پہلے ہی شہری زندگی بری طرح تباہ ہو چکی ہے، اور مزید تباہی اور بے دخلی کی دھمکیاں قابلِ قبول نہیں۔

 

تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے روکے۔