پاکستان - 27 مارچ 2026
تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب بمباری، عملہ محفوظ
دنیا - 27 مارچ 2026
تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی گئی، تاہم سفارتی عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز "ارتش" واقع ہے، جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔
بمباری رات تقریباً 8 بجے ہوئی، لیکن نہ تو سفارتخانے کو اور نہ ہی سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ پریشان ہوا، تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور خطرناک ماحول میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
دیکھیں

