اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ سکتی ہے: آرمی چیف کی وارننگ

news-banner

دنیا - 27 مارچ 2026

 اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اسرائیلی فوج کے اندرونی طور پر ٹوٹنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں 10 لال جھنڈے کھڑا کر کے خبردار کر رہا ہوں، میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید لڑ نہیں پائیں گے۔

 

 آرمی چیف نے خبردار کیا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم اور دیگر اقدامات نہ کیے گئے تو فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی۔

 

سابق وزیراعظم نفٹالی بینٹ نے کہا کہ اسرائیل کو 20 ہزار فوجیوں کی کمی ہے اور حکومت نے بغیر حکمت عملی، کم وسائل اور فوجیوں کے ساتھ جنگ شروع کی۔

 

ہائیر لیپڈ نے بھی کہا کہ 13 سال سے سکیورٹی کابینہ کا حصہ ہوں، لیکن اتنی سنگین وارننگ کسی آرمی چیف سے نہیں سنی۔