پاکستان - 27 مارچ 2026
حوثی رہنما کا اعلان: امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کو تیار
دنیا - 27 مارچ 2026
صنعا: یمن کی حوثی تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی فریضہ ادا کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اور ان کا واضح مؤقف امریکا اور اسرائیل کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی مسلم ملک کے خلاف دشمنی نہیں رکھتے اور تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر صیہونی غرور اور امریکی دباؤ کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو وہ ایران پر مسلط جنگ میں عملی طور پر شامل ہو سکتے ہیں۔
دیکھیں

