تازہ ترین - 28 مارچ 2026
فینز کے بغیر پی ایس ایل ادھوری، فرنچائز مالکان کی وزیراعظم شہباز شریف سے اسٹیڈیمز کھولنے کی اپیل
کھیل - 28 مارچ 2026
پاکستان سپر لیگ 11 کی مختلف فرنچائزز کے مالکان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اسٹیڈیمز میں شائقینِ کرکٹ کو داخلے کی اجازت دی جائے کیونکہ فینز کے بغیر لیگ ادھوری محسوس ہوتی ہے۔
فرنچائز مالکان نے اپنے بیانات میں کہا کہ شائقین کی موجودگی ہی پی ایس ایل کی اصل روح ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا جشن ہے، مگر فینز کے بغیر اس کا لطف کم ہو جاتا ہے۔
ملتان سلطانز کے مالک گوہر شاہ نے کہا کہ تمام ٹیمیں شائقین کی واپسی چاہتی ہیں کیونکہ کرکٹ کا حسن عوام کی شرکت میں ہے۔
راولپنڈی ٹیم کے مالک احسن طاہر کا کہنا تھا کہ فینز کے بغیر کرکٹ ممکن نہیں اور یہی کھیل عوام کے جذبے سے زندہ رہتا ہے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل عوام کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے اور شائقین کا جوش اس کی اصل پہچان ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ فینز کی توانائی لیگ کی دھڑکن ہے۔
حیدرآباد کنگز مین کے مالک فواد سرور نے کہا کہ پہلے میچ میں شائقین کی کمی واضح محسوس ہوئی اور مطالبہ کیا کہ اسٹیڈیمز میں دوبارہ تماشائیوں کی گونج سنائی دے۔
کراچی کنگز کے مالک نے بھی خالی اسٹیڈیمز پر افسوس کا اظہار کیا۔
تمام فرنچائز مالکان کا متفقہ مؤقف ہے کہ پی ایس ایل صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ قومی اتحاد اور عوامی جذبات کی علامت ہے، جو شائقین کی موجودگی کے بغیر نامکمل ہے۔
دیکھیں

