پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 4 روزہ ہفتے میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 1032 پوائنٹس کمی

news-banner

کاروبار - 28 مارچ 2026

4 روزہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 2 دن تیزی اور 2 دن مندی رہی۔

 

کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1032 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 

ہفتے کے دوران مارکیٹ میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس مجموعی طور پر 7128 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 

اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر انڈیکس کی بلند ترین سطح 158,586 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 151,457 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔