علیزے شاہ کی عینا آصف کے حق میں کھل کر حمایت، سینئرز کے رویے پر آواز اٹھانے کی تعریف

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 28 مارچ 2026

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے نوجوان اداکارہ عینا آصف کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

 

عینا آصف نے حال ہی میں ایک پروگرام میں سینئر فنکاروں کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض اوقات بڑے اداکار نئے یا کم تجربہ کار فنکاروں کو نظر انداز کرتے ہیں یا ان پر تنقید کرتے ہیں۔

 

علیزے شاہ نے اس بیان کا کلپ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اکثر سینئر فنکار سیٹ پر جونیئرز کی قدر نہیں کرتے اور بعض اوقات انہیں نیچا دکھاتے ہیں۔ 

 

انہوں نے عینا آصف کو اپنی نسل کی بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جذباتی طور پر سمجھدار ہیں اور انہوں نے بالکل درست بات کی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ خاص طور پر ان نوجوان لڑکیوں کے ساتھ پیش آتا ہے جو شوبز بیک گراؤنڈ سے نہیں ہوتیں۔ 

 

علیزے شاہ نے عینا کی جرات اور سچائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ عینا نے یہ بات کھل کر سامنے رکھی۔

 

علیزے شاہ نے نوجوان اداکارہ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نئے فنکاروں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں اور منفی رویوں کے خلاف خاموش نہ رہیں۔