تازہ ترین - 28 مارچ 2026
عائزہ خان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر بحث، مداحوں کی ملے جلے ردعمل
انٹرٹینمنٹ - 28 مارچ 2026
معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر اپنے نئے فوٹو شوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، جہاں انہیں مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر شیئر کیے گئے اس فوٹو شوٹ میں عائزہ خان سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تصاویر عید کے دن بنائی گئی تھیں لیکن مصروفیات کے باعث انہیں بعد میں شیئر کیا گیا۔
تاہم اس نئے انداز کو ہر کسی نے پسند نہیں کیا۔ کئی صارفین نے یاد دلایا کہ عائزہ خان ماضی میں سادہ اور باوقار لباس کو ترجیح دینے کی بات کر چکی ہیں، اسی لیے ان کے اس نئے اسٹائل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی غیر متوقع ہے اور شاید زیادہ توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہو، جبکہ کچھ نے انہیں اپنے پرانے سادہ انداز کی طرف واپس آنے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے نئے لک کو سراہا بھی اور اسے ایک مثبت تبدیلی قرار دیا۔
مجموعی طور پر یہ فوٹو شوٹ ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے کہ کیا اداکاراؤں کو اپنے امیج میں تبدیلی لانی چاہیے یا نہیں۔
دیکھیں

