تازہ ترین - 28 مارچ 2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4,72,062 روپے ہو گئی
کاروبار - 28 مارچ 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4,800 روپے کے اضافے کے بعد 472,062 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 4,116 روپے بڑھ کر 404,717 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی اونس قیمت 48 ڈالر بڑھ کر 4,493 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دیکھیں

