تازہ ترین - 28 مارچ 2026
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی
کھیل - 28 مارچ 2026
پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ یاسر خان نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں جبکہ رضوان نے 41 رنز جوڑے۔
دیگر اہم کھلاڑیوں میں کامران غلام (37)، ڈیرل مچل (23) اور سیم بلنگز (18) شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔
ابتدائی بلے بازوں میں کپتان بابر اعظم (39) اور محمد حارث (47) نے ٹیم کو مضبوط آغاز دیا۔
اختتامی لمحات میں عبدالصمد (33 رنز 11 گیندوں پر)، مائیکل بریسویل (35 رنز 17 گیندوں پر) اور عامر جمال (17 رنز 5 گیندوں پر، ناقابل شکست) کی دھواں دار بیٹنگ نے پشاور زلمی کو فتح دلوائی۔
دیکھیں

