وزن گھٹانے والی ادویات کے اضافی فوائد

news-banner

تازہ ترین - 28 مارچ 2026

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ GLP-1 کلاس کی وزن کم کرنے والی ادویات نہ صرف وزن گھٹانے میں مدد دیتی ہیں بلکہ دیگر اعضاء کی صحت اور توانائی سے بھرپور زندگی گزارنے میں بھی معاون ہیں۔

 

امریکہ میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص ان انجیکشنز استعمال کر رہا ہے، جو 2020 کی دہائی کے آغاز میں مقبول ہوئے۔

 

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ادویات مہلک بیماریوں جیسے کینسر، ڈیمنشیا اور قلبی امراض سے جڑے نقصان دہ سوزش پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔

 

امریکن کڈنی فنڈ کے مطابق، GLP-1 ادویات گردوں کی بیماری کے بڑھنے اور گردے فیل ہونے کے خطرات کو کم کر سکتی ہیں۔

 

مزید برآں، کنگز کالج لندن کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ سیماگلوٹائڈ (جو اوزیمپک اور ویگووی میں بنیادی جزو ہے) دو تہائی مریضوں میں جگر کی بیماری کے علاج میں مؤثر ثابت ہوا۔