تازہ ترین - 28 مارچ 2026
انسانوں کی ہدایات نظرانداز کرنے والے اے آئی چیٹ بوٹس میں تیزی
تازہ ترین - 28 مارچ 2026
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے والے AI ماڈلز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ کے سرکاری فنڈ سے قائم AI سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کی معاونت سے کی گئی تحقیق میں پایا گیا کہ بعض AI چیٹ بوٹس اور ایجنٹس نے براہِ راست دی گئی ہدایات کو نظرانداز کیا، حفاظتی نظاموں کو چکمہ دیا اور انسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر AI سسٹمز کو بھی دھوکہ دیا۔
دی گارجین کے ساتھ شیئر کی گئی رپورٹ میں تقریباً 700 حقیقی واقعات کی نشاندہی کی گئی، جبکہ اکتوبر سے مارچ کے درمیان غلط رویوں میں پانچ گنا اضافہ دیکھا گیا۔
بعض ماڈلز نے بغیر اجازت ای میلز اور دیگر فائلیں بھی حذف کر دیں۔
لیبارٹری کی بجائے حقیقی دنیا میں AI کی یہ چالاکی عالمی سطح پر نگرانی کے مطالبات کو مزید بڑھا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سلیکون ویلی کی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کو معیشت بدلنے والی قوت کے طور پر تیزی سے فروغ دے رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے برطانیہ کے چانسلر نے لاکھوں شہریوں کو AI استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مہم بھی شروع کی۔
دیکھیں

