دنیا - 29 مارچ 2026
ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت سے متعلق ٹویٹ شیئر کردی
دنیا - 29 مارچ 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کر دی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایران نے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ روزانہ دو جہاز اس اہم بحری راستے سے گزر سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔
حالیہ جنگی صورتحال کے باعث اس راستے پر سخت نگرانی اور پابندیاں عائد تھیں، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے اس پوسٹ کا شیئر کیا جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ روابط کو آسان بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مثبت ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ایک ٹویٹ بھی شیئر کر چکے ہیں جس میں اسلام آباد میں مذاکرات کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔
دیکھیں

