تازہ ترین - 30 مارچ 2026
انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام
کھیل - 30 مارچ 2026
بھارت کے فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چاوبے پر فیڈریشن کی سینئر آفیشل اور ویمن کمیٹی کی سربراہ ولانکا الیماو نے ہراسانی کا الزام عائد کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ولانکا الیماو نے الزام لگایا کہ فیڈریشن کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس کے دوران ان کے ساتھ طنز و تضحیک، روک ٹوک اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔
ہراسانی کا واقعہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے دہلی میں ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پیش آیا۔
ولانکا الیماو نے باقاعدہ ایک خط کے ذریعے صدر پر الزامات لگائے جس میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران انہیں ٹارگٹ کیا گیا اور ان کی آواز کو دبایا گیا، صدر نے غیر ضروری ریمارکس دیے اور بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا۔
خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ سب ان کو ڈرانے دھمکانے کے ارادے سے کیا گیا۔
دیکھیں

