بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 30 مارچ 2026

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے گھر میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی ہے۔

 

سونم کپور نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 29 مارچ 2026 کو ان کے گھر ننھا مہمان آیا۔ 

 

اداکارہ نے کہا کہ ان کی فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ان کے دل بھی خوشی سے بھر گئے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پہلے بیٹے وایو کو چھوٹے بھائی کے استقبال پر خوشی ہے اور یہ نئی زندگی ان کے گھر کو خوشی اور وقار سے بھر گئی ہے۔ 

 

سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ مئی 2018 میں شادی کی تھی، اور ان کے پہلے بیٹے وایو کی پیدائش اگست 2022 میں ہوئی تھی۔