تازہ ترین - 30 مارچ 2026
بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کے ساتھ تنازع پر کھل کر بات کی
انٹرٹینمنٹ - 30 مارچ 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے قریبی دوست اور ساتھی فنکار جاوید شیخ کے ساتھ پیش آنے والے تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران کئی معروف شخصیات کے درمیان چھوٹے تنازعات سامنے آئے، اور وہ بھی ایک دوست کے ساتھ اس طرح کے اختلاف کا شکار ہوئیں، حالانکہ ان کی طویل دوستی رہی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک معمولی واقعہ تھا جس نے شاید جاوید شیخ کو ناراض کیا، لیکن عید پر وہ اکٹھے خوشگوار وقت گزار چکے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ دوستوں کے درمیان اختلافات معمول کی بات ہے، اور سوشل میڈیا اکثر چھوٹے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جس کی وجہ سے ہر بات کی خبر لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔
دیکھیں

