پاکستان - 31 مارچ 2026
ایران جنگ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ ایران کے خلاف زمینی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا: وزیراعظم
دنیا - 31 مارچ 2026
لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانوی افواج ایران میں امریکی زمینی حملے کا حصہ نہیں بنیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جنگ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں الجھیں گے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے جو اقدامات کیے ہیں وہ صرف دفاعی نوعیت کے ہیں۔
کیر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کرتا رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ شروع ہونے کے ایک یا دو گھنٹے کے اندر ہی برطانوی پائلٹس کو تعینات کر دیا گیا تاکہ شہریوں، قومی مفادات اور خطے میں اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ قومی مفادات، خطے میں شہریوں کے تحفظ اور جنگ کے گھریلو اثرات پر توجہ مرکوز کرے گا، اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
دیکھیں

