بلوچستان کی ثروت فاطمہ نے عالمی سطح پر دو طلائی تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

news-banner

کھیل - 31 مارچ 2026

اسلام آباد: بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی بیڈمنٹن مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

 

سروت فاطمہ کی کامیابی ان کی محنت، عزم اور کھیل سے لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے سفر میں ان کے والد اور پاک فوج کی معاونت نے اہم کردار ادا کیا۔

 

سادہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی اس کھلاڑی نے اپنی مستقل مزاجی اور حوصلے کے بل بوتے پر عالمی سطح پر پہچان حاصل کی، جو نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال ہے۔