فضا علی کی شوہر کے کپڑوں میں تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 31 مارچ 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی کی شوہر کے کپڑے پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

 

فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے شوہر کے کپڑوں میں ملبوس نظر آ رہی ہیں۔ 

 

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ آج وہ ان کا سوٹ پہن رہی ہیں اور ایسا محسوس ہوا جیسے وہ ان کے ساتھ ہیں۔

 

یہ پوسٹ چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

 

کچھ صارفین نے لکھا کہ اب شوہر بھی کپڑے پہن کر اپنے ساتھی کے قریب محسوس کریں گے، جبکہ ایک نے مزاحیہ طور پر کہا کہ صرف قائداعظم والی ٹوپی کی کمی ہے۔

 

واضح رہے کہ فضا علی نے عید کے پہلے دن انسٹاگرام پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا اور اعجاز خان نامی شخص سے سادہ تقریب میں شادی کی تھی۔