ایل پی جی کی نئی قیمت فی کلو 304 روپے 12 پیسے مقرر

news-banner

کاروبار - 31 مارچ 2026

حکومت نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کر دی ہے، جس کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 923 روپے 71 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

 

اب 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے، جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔