تازہ ترین - 31 مارچ 2026
ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ، وفاقی وزیرِ صحت کا اعلان
تازہ ترین - 31 مارچ 2026
وفاقی وزیرِ صحت مصطفٰی کمال نے اعلان کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور پی ایم ڈی سی نے آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ صحت کے مطابق آئندہ سال سے ایف ایس سی کے نتائج آنے کے 6 دن بعد ایم ڈی کیٹ کا داخلہ ٹیسٹ شروع ہوگا۔
اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ایف ایس سی کے نتائج کے 4 سے 6 ماہ بعد لیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے طلبہ کو دو مرتبہ تیاری کرنی پڑتی تھی۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ اس فیصلے سے اکیڈمی مافیا کے ذریعے والدین سے لاکھوں روپے وصول کرنے کا سلسلہ ختم ہوگا۔
امیر والدین مہنگی ٹیوشن فیس دے کر تیاری کر لیتے تھے، جبکہ متوسط گھرانوں کے بچے محروم رہ جاتے تھے۔
نئی پالیسی سے بچوں کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور اضافی تیاری کی ضرورت نہیں رہے گی۔
وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ ادویہ سازی کے لیے خام مال موجود ہے اور نرسنگ کونسل کے امور بھی حل ہو چکے ہیں، کونسل اب فعال ہے۔
دیکھیں

