فیصل آباد: شادی سے انکار پر طالبہ تشدد کیس میں مرکزی ملزم کو 14 سال قید اور 1.21 کروڑ روپے جرمانہ

news-banner

پاکستان - 01 اپریل 2026

فیصل آباد: شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کے کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم شیخ دانش کو 14 سال 9 ماہ قید با مشقت اور 1 کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

 

شریک مجرمہ ماہم فاطمہ کو 9 سال 9 ماہ قید اور 61 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی۔

 

رپورٹس کے مطابق، اگست 2022 میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طالبہ کو شدید تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا، بال اور بھنویں کاٹ دی گئیں، اور اسے جوتوں پر زبان لگانے پر مجبور کیا گیا۔

 

بعد ازاں پولیس نے کل 6 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی، جن میں مرکزی ملزم شیخ دانش علی، شریک ملزمہ ماہم فاطمہ اور دیگر 4 افراد شامل تھے، جن میں کچھ سیکیورٹی گارڈ بھی تھے۔ 

 

مقدمہ سائبر کرائم (PECA 2016) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج ہوا۔