عمران خان کی رہائی کے لیے ’فورس‘ کی تشکیل پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جواب طلب

news-banner

پاکستان - 01 اپریل 2026

وفاقی آئینی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے تشکیل دی گئی ’رہائی فورس‘ کے خلاف دائر درخواست پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔

 

درخواست گزار ملک ظہیر ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے کسی سزا یافتہ شخص کی رہائی کے لیے فورس بنانا آئین اور قانون کے خلاف ہے اور اسے روکنے کا حکم دیا جائے۔

 

آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ سزا یافتہ شخص کے لیے اس نوعیت کی فورس بنانا مناسب نہیں اور وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔

 

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کے مختلف مراحل میں چیلنج کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کی یہ کارروائی صوبائی انتظامیہ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔