تازہ ترین - 02 اپریل 2026
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک
پاکستان - 02 اپریل 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت نوٹ کی۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک بار پھر افغان طالبان حکومت کی جانب سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’عزمِ استحکام‘ مہم کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دیکھیں

