ڈنمارک میں ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی ختم، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق

news-banner

تازہ ترین - 02 اپریل 2026

ڈنمارک دنیا کا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس نے ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا سنگ میل حاصل کر لیا، جس کی تصدیق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کی ہے۔

 

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنم گیبریسیس نے کہا کہ یہ کامیابی عوامی صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ مضبوط حکومتی عزم اور صحت کے نظام میں مسلسل سرمایہ کاری سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

 

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈنمارک نے 2021 سے 2024 کے دوران تمام اہداف حاصل کیے، جن میں بیماری کی منتقلی کی کم ترین شرح اور حمل کے دوران ٹیسٹنگ اور علاج کی اعلیٰ سطح شامل ہے۔

 

یورپ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ہینس ہینری پی کلوگ نے کہا کہ یہ کامیابی ڈنمارک کے مضبوط صحت نظام اور ہر حاملہ خاتون تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا نتیجہ ہے۔

 

ڈنمارک کی وزیر صحت نے اس کامیابی کو ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔ 

 

حکام کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج، حمل کے دوران مربوط اسکریننگ اور مضبوط ڈیٹا سسٹم اس کامیابی کی بنیادی وجوہات ہیں، جبکہ اب ڈنمارک ہیپاٹائٹس بی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے تاکہ ٹرپل ایلیمینیشن کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔