پاک افغان مذاکراتی عمل مستقل طور پرآگے بڑھ رہا ہے۔چین

news-banner

پاکستان - 03 اپریل 2026

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ  نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا عمل مستقل طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔

 

جمعہ کو اپنی  معمول کی پریس بریفنگ میں ماؤ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کی کوششوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور مزید بات چیت کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ 

 

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔اس کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک چین کی ثالثی میں مثبت انداز میں حصہ لے رہے ہیں اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔