پاکستان - 03 اپریل 2026
فخر زمان کی اپیل مسترد
کھیل - 03 اپریل 2026
پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے قومی کرکٹر فخر زمان کی اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل مسترد کر دیا۔
فخر زمان کو 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی پر دو میچز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی، جس میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقوی شامل تھے، نے آج اپیل کی سماعت کی۔ کمیٹی نے تمام شواہد کا جائزہ لینے اور متعلقہ افراد کے مؤقف سننے کے بعد اپیل کو مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
فیصلے کے مطابق فخر زمان اب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی اور تمام فریقین کے لیے لازم ہوگا۔
دیکھیں

