پاکستان - 03 اپریل 2026
دبئی میں کیتھولک چرچوں نے حکومتی ہدایات پر عبادات منسوخ کر دیں
دنیا - 03 اپریل 2026
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کیتھولک چرچوں نے حکومتی ہدایات کے تحت ایسٹر سے قبل تمام مذہبی عبادات منسوخ کر دی ہیں۔
اسیسی چرچ سینٹ فرانسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق چرچ کی تمام تقریبات آئندہ اطلاع تک معطل کر دی گئی ہیں۔
چرچ انتظامیہ نے اپنے پیروکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سلامتی اور کمیونٹی کی فلاح کے پیش نظر چرچ آنے سے گریز کریں۔
اسی طرح سینٹ میری کیتھولک چرچ نے بھی عبادات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ جمعے کی عبادت کو براہ راست آن لائن نشر کیا جائے گا۔
دیکھیں

