پاکستان - 03 اپریل 2026
پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے اجازت طلب کر لی
پاکستان - 03 اپریل 2026
پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت طلب کر لی ہے۔
پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروائی، اس موقع پر وکلاء ٹیم بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت ہے اور جلسہ کرنا اس کا آئینی و قانونی حق ہے، اس لیے 9 اپریل کو پرامن اجتماع کی اجازت دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر دفتر کے عملے نے درخواست وصول کر لی ہے اور حکام کے مطابق اس پر مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دیکھیں

