پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی

news-banner

کھیل - 03 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دی۔

 

قذافی سٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ 

 

محمد نعیم نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پرویز حسین ایمان 45 اور عبداللہ شفیق 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

 

ملتان کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پیٹر سڈل اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ 

 

کپتان ایشٹن ٹرنر 52 رنز ناٹ آؤٹ رہے، شان مسعود نے 44 اور عرفات منہاس نے 25 رنز بنائے۔ 

 

لاہور قلندرز کی بولنگ میں مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔