پاکستان - 06 اپریل 2026
حکومت توانائی شعبے کی سبسڈی 830 ارب روپے تک محدود کرنے کیلئے تیار
کاروبار - 04 اپریل 2026
اسلام آباد میں توانائی شعبے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں حکومت نے آئندہ بجٹ میں سبسڈی کو محدود کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ توانائی کے شعبے کو دی جانے والی سبسڈی کو 830 ارب روپے سے زیادہ نہ رکھا جائے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق مالی سال 2031 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض مکمل ختم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آئندہ مالی سال میں بجلی کے شعبے میں گردشی قرض کے بہاؤ کو صفر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اصلاحاتی منصوبے کے تحت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ اور سبسڈی میں کمی شامل ہے، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری یا نجی انتظام میں منتقلی بھی 2027 کے آغاز تک متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے ایک جانب مالیاتی نظام بہتر ہو سکتا ہے، تاہم دوسری جانب عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
دیکھیں

