کھیل - 06 اپریل 2026
اسٹیو اسمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا
کھیل - 06 اپریل 2026
آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے اپنے ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا۔
ملتان سلطانز کی راولپنڈی کے خلاف فتح کے بعد اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے، جس کے آغاز میں اسمتھ نے کہا، "ہائے اسٹیو اینڈ چاچا"، اور سڈل کو ان کے عرفی نام سے پکارا۔
چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔
بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا، اور چند روز قبل سڈل نے میڈیا ٹاک میں خوشی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا قرار دیا تھا۔
اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل نے ملتان سلطانز کی جیت اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
پیٹر سڈل نے کہا کہ ٹاس جیتنا ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے، اور پہلی بار بولنگ بھی اچھی رہی۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اسپن بولنگ اچھی رہی، پہلے نواز نے اسپن کی، پھر عرفات نے غیر معمولی بولنگ کی، اور ہمارے کپتان نے بھی اچھی بولنگ کی۔
160 سے زائد رنز کے بعد بھی ہم نے ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔
سڈل نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف یہی تھا کہ کم از کم رنز پر حریف کو محدود رکھیں، بعد میں تھوڑا اوس کا بھی کردار ہوتا ہے۔
اسمتھ نے فرحان کے ساتھ شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود ہر گیم کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، شاٹس کے لیے بال کا انتظار کرتے ہیں، اور ہدف کا تعاقب بھی اچھا رہا۔
دیکھیں

