تازہ ترین - 04 اپریل 2026
کراچی میں ایل پی جی کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
کاروبار - 04 اپریل 2026
شہر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو ریکارڈ سطح سمجھی جا رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا کہ سپلائی کم ہے اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوگرا امپورٹرز کی جانب سے زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جس سے عوام کو ایک ماہ کے لیے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
دیکھیں

