ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کی بازیابی کا دعویٰ: ڈونلڈ ٹرمپ

news-banner

دنیا - 05 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے دوسرے عملے کے رکن کو بھی کامیابی سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

 

ٹرمپ کے مطابق اس ریسکیو آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے اور اسے امریکی فوج کے پیچیدہ اور کامیاب ترین آپریشنز میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔

 

بازیاب ہونے والا اہلکار ایف-15 طیارے میں ویپن سسٹم آفیسر تھا، جسے گرائے جانے کے بعد تین دن تک تلاش کیا جاتا رہا۔

 

 کئی گھنٹوں پر محیط کارروائی کے بعد اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔

 

امریکی حکام کے مطابق طیارے میں پائلٹ سمیت تین افراد سوار تھے، جن میں سے ایک کو پہلے ہی بازیاب کرا لیا گیا تھا۔

 

دوسری جانب ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اپنے پائلٹ کو ہلاک کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور ممکنہ طور پر اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی۔