پاکستان - 09 اپریل 2026
ثمر خان نے اہم سنگِ میل عبور کر کے تاریخ رقم کر دی
کھیل - 05 اپریل 2026
پاکستان کی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے 300 کلومیٹر طویل فیل راؤن پولر چیلنج کامیابی سے مکمل کر کے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یہ دشوار گزار مہم سوئیڈن سے شروع ہو کر ناروے میں اختتام پذیر ہوئی، جسے انہوں نے ڈاگ سلیج کے ذریعے شدید سردی، برفانی ہواؤں اور مشکل حالات میں مکمل کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں، جس پر انہیں ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو ان کی صلاحیتوں پر شک کرتے تھے، اور یہ کہ مضبوط عزم کے ساتھ کچھ بھی ناممکن نہیں۔
انہوں نے اپنی کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسمی حالات کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
حکومتی شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثمر خان نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہیں اور پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
دیکھیں

