World

دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا: ترجمان ایرانی فوج

دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا: ترجمان ایرانی فوج
۱۶۴ دن پہلے

ایرانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ملک اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات ایرانی قوم کی فتح ہیں، ایران نے دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا۔

 

 ترجمان ایرانی فوج لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ناقابلِ اعتماد ثابت کیا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ دشمن نے جوہری مذاکرات میں بھی ظاہر کیا کہ اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں