اسرائیلی فوجی کمانڈر کا حزب اللّٰہ کی طاقت کا اعتراف

news-banner

دنیا - 05 اپریل 2026

اسرائیلی فوج کے سینئر کمانڈر رفی میلو نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ فعال ہے اور اس کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔

 

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللّٰہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ زمینی حقائق توقعات سے مختلف ہیں۔

 

کمانڈر نے شمالی اسرائیل میں ہونے والے نقصانات پر مقامی رہائشیوں سے معذرت بھی کی۔