تازہ ترین - 05 اپریل 2026
لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کر دیا
کھیل - 05 اپریل 2026
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کینسر سے لڑنے والے ایک بچے کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بچے فرزان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
یہ بچہ چار سال سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور لاہور قلندرز کا بڑا فین ہے۔
اس کی خواہش تھی کہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کرے۔
ویڈیو پیغام میں فرزان نے کہا، "میرا نام فرزان ہے، میں قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالہ سے ہوں۔
میں لاہور قلندرز کا بڑا فین ہوں اور میری خواہش ہے کہ شاہین آفریدی سے ملاقات کروں۔
کیا ان کے پاس میرے لیے وقت ہوگا؟"
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس پیغام کے جواب میں کہا کہ بچے کی درخواست ہمیں موصول ہو گئی ہے اور ہم نے اسے میچ میں مدعو کیا ہے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے مل سکے۔
ٹیم نے مزید کہا کہ فرزان کو لاہور میں ہونے والے میچز میں مدعو کیا جائے گا اور اسے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ بھی دی جائے گی۔
دیکھیں

